For a better experience please change your browser to CHROME, FIREFOX, OPERA or Internet Explorer.
Zarai Taraqiati Bank ZTBL Complete way to get agricultural loan for tractors

Zarai Taraqiati Bank ZTBL Complete way to get agricultural loan for tractors

قرضہ برائے ٹریکٹر


ٹریکٹر روایتی طور پر تمام زرعی مقاصد اور مختلف اقسام کی زرعی مشینری کو کام میں لانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ زرعی آلات کو ٹریکٹر کی مدد
سے استعمال میں لایا جاتا ہے۔ یہ زمین میں ہل چلانے، کھُدائی کرنے، زمین ہموار کرنے، کھاد بیج کی بوائی کرنے، جھاڑیاں اورگھاس صاف کرنے اور کھیت میں پودے
لگانے کے بھی کام آتا ہے۔
ان تمام سہولیات کے پیشِ نظرزرعی بینک کسانوں کو ٹریکٹر خریدنے کیلئے قرض کی سہولت مہیا کرتا ہے۔

شرائط و ضوابط

دائرہ کارپاکستان بھر میں قائم زرعی ترقیاتی بینک کی تمام متعلقہ برانچوں / شاخوں سے اس اسکیم کے تحت قرضہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔
اہلیتاس اسکیم کے تحت ایسے تمام کسان بھائی جو اپنی ذاتی با قبضہ زرعی زمین رکھتے ہوں ٹریکٹر کا قرضہ حاصل کرسکتے ہیں۔ تا ہم اچھی شُہرت کے حامل سابقہ قرضدار بھی اس سہولت سے مُستفید ہو سکتے ہیں۔
مطلوبہ دستاویزاتکمپیوٹر ائز شناختی کارڈ کی نقل
زرعی پاس بک /فرد جمعبندی
دوعدد تصاویر
قرضے کی حداس اسکیم کے تحت ایک کسان زیادہ سے زیادہ پندرہ لاکھ روپے تک قرض حاصل کر سکتا ہے۔
ضمانت /سکیورٹیزیرِ ملکیت و قبضہ زرعی اراضی و دیگر قا بلِ قبول ضمانتیں زرعی قرضے کے حصول کیلئے پیش کی جاسکتی ہیں۔
قرض کی ادائیگیقرض کی رقم پے آرڈر /ڈیمانڈ ڈرافٹ کی صورت میں متعلقہ ڈیلرزکو ادا کی جائے گی جن سے کسان نے کوٹیشن لی ہو گی۔
ٹریکٹررجسٹریشنٹریکٹر کی رجسٹریشن کسان اور بینک کے نام مشترکہ کی جائے گی اور ٹریکٹر کی انشورنس بھی کی جائے گی۔
قرضدار کی شراکتقرضدار کو منظور شدہ قرضہ کا دس فیصد اپنے حصے کے طور پر بینک میں جمع کرانا ہو گا، جو کہ ٹریکٹر کی قیمت میں شامل کیا جائیگا۔
قرضہ کے اخراجاتبمطابق مروجہ بینک چارجز
قرضہ کی منظوریدس لاکھ روپے تک کا قرضہ CLSDڈیپارٹمنٹ منظورکرے گا، بارہ لاکھ تک کا قرضہ زونل چیف جبکہ پندرہ لاکھ کا قرضہ زونل کریڈٹ کمیٹی منظور کرے گی۔
قرض کی وصولی کا جدو لاس اسکیم کے تحت دیئے گئے قرضہ جات چھ ماہ کی رعائیتی مدت کے ساتھ آٹھ سال کے عرصہ کے دوران ششما ہی اقساط میں وصول کئے جائیں گے۔
شرح مارک اپبینک کے جاری ترقیاتی قرضوں کی مروجہ شرح کے مطابق اس سکیم میں مارک اپ وصول کیا جائے گا۔
انشورنسٹریکڑ کے ہر قرضہ پر 1% پریمیم وصول کیا جائے گا جس میں تمام ٹیکسس شامل ہونگے۔
جانچ پڑتالبینک کا موبائل کریڈٹ آفیسر (MCO)قرضوں کے صحیح اور بروقت استعمال کی جانچ پڑتال کا مکمل ذمہ دار ہو گا۔ علاوہ ازیں برانچ مینیجر، زونل مینیجر (وصولی) اور آڈٹ ٹیم و ہیڈ آفس کے متعلقہ شعبے بھی ان قرضہ جات کی جانچ پڑتال کریں گے۔قرض کے صحیح استعمال نہ کرنے کی صورت میں قرض کی یکمشت وصولی کی جائیگی۔

leave your comment


Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top